بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا کے ارکان نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے
بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لئے نوٹوں کی منسوخی جیسے جرات مندانہ
اقدام کی اپیل کی ۔لوک سبھا میں صحت کے شعبہ میں پائیدار
ترقی کے ہدف پر بحث میں حصہ لیتے
ہوئے شیوسینا کی بھاؤنا گاؤلی نے کہا کہ صحت کے منصوبے کی کامیابی کے لئے
آبادی پر قابو پانا بہت ضروری ہے۔ایسے میں اس کے لئے نوٹوں کی منسوخی جیسا کوئی سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔